ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے موجودہ موسم برسات میں ہنگامی اقدام کرتے ہوئی بوسیدہ وخطرناک عمارتوں کا فوری جامع سروے کا فیصلہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے موجودہ موسم برسات میں ہنگامی اقدام کرتے ہوئی بوسیدہ وخطرناک عمارتوں کا فوری جامع سرویکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اتوار 13 جولائی کو میونسپل کمیٹیز کے متعلقہ افسران کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیخالی بوسیدہ وخطرناک عمارتوں کوفی الفور مسمار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں مشینری لے کر فیلڈ میں نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ خطرناک عمارتوں میں مقیم افراد کومحفوظ مقام پر منتقل ہونے کا واضح پیغام دیں اورعدم تعمیل پر عمارت کو سیل کردیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ دوران سروے مرمت طلب عمارات پر کل شام تک مالکان کی طرف سیمرمتی کام شروع ہونا چاہیے بصورت دیگر ایکشن لیں جبکہ عمارات کیاندرونی سروے کے دوران خواتین سٹاف بھی تعینات کریں اوراسسٹنٹ کمشنرز تمام عمل کی خود نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوموار کی شام تک جامع رپورٹ/سرٹیفیکیٹ ڈی سی آفس کو فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث خطرناک وبوسیدہ عمارتوں کے گرنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہوسکتا ہے لہٰذاایسی پراپرٹیز کے حامل عوام الناس ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ آپ کا تعاون تحفظ کا ضامن ہے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز موجود تھے۔