مری میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:00

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اساتذہ قوم کے معمار ہیں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق مری میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ کوہسار یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بلال یامین ستی نے کوہسار یونیورسٹی مری اور این سی بی ایاینڈ ای ملتان کیطرف سے منعقدہ کمپیوٹر سائنس مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا،رکن قومی اسمبلی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں آمد پر وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان ستی نے ان کا استقبال کیا اس موقعہ پر ایم پی نے ملک بھر سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے وائس چانسلرز رجسٹرار فکیلٹی ہیڈز اور ڈینز کو خوش آمدیدکہا اور انہیں مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کیلئے سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا بلال یامین ستی کوہسار یونیورسٹی مری کی سینڈیکیٹ کے ممبرز بھی ہیں اس موقعہ پر معزز مہمان کو کتب اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

۔