مریدکے،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 13سالہ لڑکے کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)تھانہ صدر کی آبادی بھیانوالہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 13سالہ لڑکے کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر رانا رضوان کے مطابق مقتول شازل گھر میں اکیلا تھا ،والدہ گھر سے باہر دھان کی لاب لگانے گئی تھی جبکہ اس کا والد مقصود دیار غیر میں گیا ہوا ہے ،موقع سے حیو فینسنگ کر لی گئی ہے ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔مقتول شازل کی والدہ کا کہنا ہے ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔صدر پولیس نے مقتول شازل کے چچا یعقوب کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔