پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی

کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7ڈاکوں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

لاہور / راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پنجاب پولیس راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7ڈاکوئوں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوئوں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمن، ضیا الرحمن، حکیم، شفیع اور حنیف شامل ہیں۔

سرنڈر کرنے والے ڈاکو پنجاب پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ یاد رہے دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب پولیس آپریشن کی بدولت 05 ڈاکوں نے پہلے ہی پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈاکوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :