[ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کوئٹہ میں سریا ب روڈ پر ا دوران چیکنگ نسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام خان مندوخیل نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ٹیم کو انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی کوئٹہ آمد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر چیکنگ کے دوران 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی اور تفتیش کے دوران 3 ملزمان محمد اسلم، گل زمان اور حمد اللہ عرف کشمیر نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے نوٹ پیڈ ، 3 موبائل فون قبضے میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔