qاوکاڑہ سیکیورٹی برانچ اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کارروائی

ئ* سیکیورٹی برانچ کی نشاندہی پر پولیس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی مشترکہ کارروائی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

ٴاوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اوکاڑہ سیکیورٹی برانچ اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کارروائی۔۔ سیکیورٹی برانچ کی نشاندہی پر پولیس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی مشترکہ کارروائی ۔ تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ پراچہ بستی میں جعلی زرعی ادویات اور ڈی اے پی کھاد کی فیکٹری پکڑی گئی۔ ملزم جعلی زرعی ادویات تیار کر کے مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا کر سپلائی کرتا تھا۔

(جاری ہے)

دیپالپور، قصور اور پاکپتن کے کسانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ،۔۔ جعلی کھاد و ادویات کی فیکٹری سے لاکھوں مالیت کا مواد برآمد ۔کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، استحصال ناقابلِ برداشت ہے ،۔کسان دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،۔۔ علاقائی کسان تنظیموں کا سیکیورٹی و اسپیشل برانچ کو خراجِ تحسین۔سٹی دیپالپور پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، مزید تفتیش جاری۔

متعلقہ عنوان :