ٌاوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز عوام الناس کی صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں چیکنگ

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

․اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز عوام الناس کی صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں چیکنگ، انہوں نے فیصل آباد روڈ اوور ہیڈ برج، بستی مہر دین، گول چوک، غوثیہ چوک میں صفائی ستھرائی اور سیوری لائنز کی کلیرنس کا سلسلہ میں چیکنگ کی اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو عوامی خدمت کا عمل جاری رکھنے کے لیے ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے انچارج سپروائزر کو گول چوک اور غوثیہ چوک میں سیوریج لائنز کو مکمل طور پر کلیئر کروانے کے احکامات جاری کیے اور 53/2 ایل میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیوریج لائن کی مرمت اور مکمل بحالی کی ہدایت جاری کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم صحت مند اور صاف ستھرے معاشرے کی عکاس ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے صفائی کے لیے بنائی گئی ٹیمیں عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے محنت سے کام کریں۔

۔۔۔۔