)اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویڑن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

7اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویڑن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، فیصل آباد روڈ پر پختہ تجاوزات مسمار، انہوں نے گول چوک اور صدر بازار میں تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو تجاوزات سے باز رہنے کی تنبیہ کی اور سخت کاروائیوں کا عندیہ بھی دیا، سب ڈویڑنل انفورسمنٹ اانفورسمنٹ وسیم جاوید نے فیصل آباد روڈ پر دکانوں کی پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ کو بھی تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے انسداد تجاوزات مہم تسلسل سے جاری ہے اور ضلع بھر میں تجاوزات کا صفایا کیا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کو کشادہ اور صاف ستھرے روڈز اور بازار مہیا کیے جا سکیں، دکاندار مقررہ جگہوں تک محدود رہیں اور تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں،۔

۔۔۔۔