بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ،کے ایل راہول کی شاندار سنچری

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) لارڈز کے تاریخی میدان میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز کا اسکور برابر ہو گیا ہے جس کے بعد میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 100 رنز بنائے جبکہ رشبھ پنٹ نے 74 اور روندرا جدیجا نے 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں نتیش کمار ریڈی نے 30، واشنگٹن سندر نے 23، اکاش دیپ نے 7 رنز بنائے جبکہ جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنا لئے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔