امریکا کی طرف سے اعلان کردہ نئے محصولات کو غیر منصفانہ ہیں ، میکسیکو

اتوار 13 جولائی 2025 09:40

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) میکسیکو نے امریکا کی طرف سے اعلان کردہ نئے محصولات کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔شنہوا کے مطابق خارجہ امور اور اقتصادیات کی وزارتوں نے کہا کہ میکسیکو کے وفد اور امریکی حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس کے دوران میکسیکو کی طرف کو بتایا گیا کہ نئے محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارتوں نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ غیر منصفانہ ہے اور ہم اس سے متفق نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سرحد کے دونوں طرف کاروبار اور ملازمتوں کے تحفظ کے لیے، دونوں ممالک نے اپنے تعلقات میں اہم مسائل کو حل کرنے اور ٹیرف کے نفاذ سے بچنے کے لیے متبادل تلاش کرنے کے لیے ایک مستقل دو طرفہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔یہ گروپ سرحدی سلامتی، نقل مکانی اور پانی کے انتظام جیسے مسائل کو بھی حل کرے گا۔