علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار

انسٹاگرام پوسٹ میں شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش

اتوار 13 جولائی 2025 10:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصریمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔نوجوانی میں فلم سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بیباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں علیزے کچھ زیادہ ہی بے لاگ ہوتی اور شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوں سے پردہ اٹھاتی نظرآرہی ہیں۔اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا،شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ نہیں بولنا چاہتیں کیونکہ یہ ان کا مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان کے اس بیان نے مداحوں اور انڈسٹری کے اندر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے۔ کچھ لوگ علیزے شاہ کے اس بیان کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے دوہرے معیار رکھنے والے افراد کو بینقاب کیا، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ایسے معاملات کو عوامی پلیٹ فارم پر اٹھانا غیر ضروری تنازع کا سبب بنتا ہے۔گرچہ علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں کسی خاص اداکار کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان میں چھپا طنز یقینا کچھ لوگوں کے لیے ناگوار گزر سکتا ہے۔کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بیتاب ہیں کہ آخر یہ زیادہ تر اداکار کون ہیں جن کی شادی کی انگوٹھی محض شوپیس بن چکی ہے۔