چینی کی بڑھتی قیمتوں نے منہ کی مٹھاس چھین لی۔۔فیصل آباد میں چینی 190 روپے کلوفروخت

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)چینی کی بڑھتی قیمتوں نے منہ کی مٹھاس چھین لی۔۔فیصل آبادمیں چینی 190 روپے کلوفروخت۔۔جھنگ میں چینی 185سی195 روپے کلو تک ملنے لگی۔۔چنیوٹ میں چینی ڈبل سنچری کر گئی۔۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوگر مل مالکان نیڈیلرز چینی کی سپلائی روک دی۔۔ گردونواح میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

۔

(جاری ہے)

شہریوں کا قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ شہری میٹھی چینی کیلئے کڑواہٹ نگلنے لگے۔۔ جھنگ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 185 روپے سے تجاوز کرگئیں۔۔ دیہی علاقوں میں چینی کی قیمت 190 سے 195 روپیتک پہنچ گئی۔۔ شہریوں نے سر پکڑ لئے۔۔ تاجروں نے قیمت 220 روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔۔ اسد حیا ت کاکہنا ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے مہنگی ہوئی۔۔ چینی کی قیمت 220 روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے

متعلقہ عنوان :