پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے سیر سپاٹے

کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑی تتہ پانی، بنجوسا جھیل اور تولی پیر گئیں، ٹیم اور ایسوسی ایشن کے آفیشلز بھی ہمراہ تھے

اتوار 13 جولائی 2025 11:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ میرپور آزاد کشمیر میں جاری ہے، کیمپ کے دوران بلائنڈ کرکٹرز نے آزاد کشمیر کے تفریحی مقامات کی سیر کی، جس کا اہتمام آزاد کشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑی تتہ پانی، بنجوسا جھیل اور تولی پیر گئیں، ویمن بلائنڈ کرکٹرز کے ہمراہ ٹیم اور ایسوسی ایشن کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

تفریحی مقامات پر پکنک کا مقصد کھلاڑیوں کو تازہ دم کرنا تھا، کیمپ میں 36 کھلاڑی شریک ہیں، اتوار کو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کو ویمن بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے کیمپ کے لیے منتخب کیا جائے گا، پہلا بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ نومبر میں بھارت اور نیپال میں ہو گا۔پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے میچز نیپال میں کھیلے گی۔