یورپی یونین اور میکسیکو پر30فیصد ٹیرف عائد

یورپی یونین جوابی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے،صدرارسلا وان ڈیر لاین

اتوار 13 جولائی 2025 11:40

واشنگٹن / برسلز / میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد نیا ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو یکم اگست سے نافذ ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ہفتوں کی ناکام تجارتی بات چیت کے بعد سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی صنعت اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لاین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ 30 فیصد ٹیرف عائد کرتا ہے تو یورپی یونین جوابی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کھلی معیشت اور منصفانہ تجارت کی علمبردار ہے، اور ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔