
نوجوانوں میں تاریخی مقامات کی اہمیت اجاگر کرنا اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان بھٹہ
اتوار 13 جولائی 2025 14:50
(جاری ہے)
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے برطانوی دور میں تعمیر ہونیوالی لاہور کی پہلی عمارت میں سردار بھگت سنگھ لائبریری کے متعلق بھی بتایا۔
تاریخی واقعات کی نقول کرتے مجسمے اور تصاویر وفد ارکان کی توجہ کا مرکز رہا۔ انہوں نے بتایا کہ غازی علم دین شہید گیلری، نبی آخرالزمانِﷺ سے محبت کیلئے بہترین خراج تحسین ہے۔ بھگت سنگھ اور سر شادی لال گیلریز کی تعمیر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ سکھ اور ہندو مذہب کے افراد محکمہ ٹورازم کے تعاون سے تاریخی عمارات کو دیکھنے آتے ہیں۔ ثقافتی فن تعمیر کی بحالی میں 90 فی صد سے زائد پرانے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ رنگین شیشوں اور دیودار لکڑی سے مزین عمارات انگریز ، سکھ اور مغلیہ دور حکومت کی ثقافت کا عکاس ہیں۔ تاریخی مواد کی فراہمی اور دیگر امور میں لاہور ہائیکورٹ ،محکمہ آرکیالوجی، آرکائیوز اور سی اینڈ ڈبلیو کا بھی تعاون شامل ہے۔ وفد نے سر شادی لال اور غازی علم دین شہید لائبریری لٹن روڈ کا بھی دورہ کیا۔ وفد ارکان نے برصغیر کے ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے پر حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ ایسی عمارتیں اور ہیروز کی تاریخ سے متعلق آنیوالی نسل کو آگاہ کرنے کیلئے تدریسی نظام میں شامل کرنا ضروری ہے۔ وفد ارکان نے تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ صنعت نوشین ملک نے پونچھ ہاس میں وفد کو گلدستہ پیش کیا۔ کنسلٹنٹ ملک مقصود احمد اور محمد حسن نے بھی وفد کو ان عمارتوں کی تاریخ بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایکسییئن سی اینڈ ڈبلیو بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا ، پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کے 21 مقدمات میں مطلوب میلسی کا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
-
پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
-
لاہور پولیس کی لازوال قربانیوں کی داستان
-
کے پی، سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت
-
مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
غیرقانونی بھرتیاں؛ چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار
-
ملک کے 7 بڑے شہروں میں این آئی آر سی کورٹس وڈیو لنک سے منسلک، عدالتی اخراجات میں نمایاں کمی
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، امیر مقام
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان ،سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.