آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پاپولیشن ڈپارٹمنٹ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سول اسپتال میں تقریب کا انعقاد

اتوار 13 جولائی 2025 15:15

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) آبادی کے عالمی دن کے موقع پر پاپولیشن ڈپارٹمنٹ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ایک تقریب سول اسپتال ٹنڈو محمد خان میں منعقد ہوئی جس میں پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین و دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان شاہزیب شیخ ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ٹنڈو محمد خان آفیسر سید دوست علی شاہ نے کہا کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جبکہ ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث بھی مسائل بڑھ رہے ہیں اگر پاکستان میں آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ سالوں میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے ۔ ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر دوست علی شاہ ۔ ڈاکٹر انیتا کماری ڈاکٹر شازیہ قیوم۔ ڈاکٹر صدف اور پیر طارق جان سرہندی سمیت پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام ملازمین نے شرکت کی