ٹنڈو محمد خان،آئی بی اے پاس امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ اور سخت نعرے بازی

اتوار 13 جولائی 2025 15:15

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سندھ کے مختلف علاقوں کی طرح ٹنڈو محمد خان میں بھی محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کے آئی بی اے کے تحت لئے جانے والے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب کے سامنے فیصل میمن،اویس درس ،نجف علی ،مختیار مگسی ،علی بخش و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ہم نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کے لئے آئی بی اے کے تحت ہونے والے امتحانات میں حصہ لیا ۔ اور امتحان پاس کئے ۔ لیکن اب محکمہ تعلیم ہمیں آڈر دینے کو تیار نہیں ہے ۔ جوکہ ہم بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جلد از جلد آفر لیٹر دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :