تحریک جوانان کشمیر تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک اہم قوت بن چکی ہے،سردار اجمل مغل

وطن عزیز کا دفاع اور تحریک آزادی کشمیر کے تکمیل کی ضامن سیاسی قوت صرف اور صرف تحریک جوانان کشمیر ہے

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گُل سے انکی رہائش گاہ عسکری ویلاز راولپنڈی میں صدر تحریک جوانان کشمیر کی موجودگی میں سردار سفیر عالم کی خوشگوار ملاقات۔سردار سفیر عالم کا تعلق آزاد کشمیر راولاکوٹ کے حلقہ عباس پور سے ہے۔اس وقت عباس پور میں سب سے مضبوط و مستحکم سیاسی امیدوار کے طور عوامی مہم میں پیش پیش ہیں اور بہت جلد مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر تحریک جوانان کشمیر میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر حمید گُل کے ویژن اور افکار پر عمل پیرا ہو کر خطہ کشمیر کی کائہ پلٹ کر رکھ دیں گے۔ سربراہ تحریک جوانان پاکستان وکشمیر محمد عبداللہ حمید گُل نے صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل کو ہدایت کی کہ جلد از جلد آزاد کشمیر کے 33 حلقہ جات اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات میں ہوم ورک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل نے کہا گزشتہ ایک سال کہ دوران تحریک جوانان کشمیر وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ جلسے کروائے، کارنر میٹنگ کی اور تمام حلقہ جات کے دورے کیے۔ اس وقت تحریک جوانان کشمیر تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک اہم قوت بن چکی ہے۔خطہ کشمیر میں خوشحالی اور فلاح عدالت کفالت اور حفاظت کے منشور سے ہی ممکن ہے۔وطن عزیز کا دفاع اور تحریک آزادی کشمیر کے تکمیل کی ضامن سیاسی قوت صرف اور صرف تحریک جوانان کشمیر ہے۔ اہلیان کشمیر تحریک جوانان کشمیر میں شمولیت اختیار کر کے ریاست جموں وکشمیر کو حقیقی فلاحی ریاست بنائیں۔