Live Updates

حضرو ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان پرموشن کورس کے لیے روانہ

اتوار 13 جولائی 2025 16:10

حضرو 13 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان چودہ جولائی سے شروع ہونے والے کورس کے لیے اٹک سے روانہ ہوں گے یہ کورس چودہ جولائی سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا،پی ایس پی گریڈ انیس سے تعلق رکھنے والے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے جنہیں نگران دور حکومت میں اٹک میں تعینات کیا گیا ان کی تعیناتی کےد وران بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پچاس روز تک اسیر رہے انہوں نے گزشتہ سال آٹھ فروری کے عام انتخابات میں بھی اٹک پولیس کی سربراہی کی ،ان کی وجہ شہرت تحریک انصاف کے قافلوں کو روکنے اور اٹک میں تحریک انصاف کے خلاف موثر حکمت عملی کے ذریعے تحریک انصاف کو آسمان کی بلندیوں سے زیر زمین پہنچانے کے حوالےسے ملکی اور عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے اورجرائم کے خاتمہ کےلیے درجنوں پولیس مقابلوں کے ذریعے جرائم کی دنیاکے بے تاج با دشاہوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے حوالےسے ضرب المثل بن چکی ہے ،انہوں نے وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں بھی لگا کر شہریوں کی داد رسی کی ۔

\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات