مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال نہیں کرنے دیں گے ، ڈ پٹی کمشنر

اتوار 13 جولائی 2025 16:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرپبلک ٹرانسپورٹس میں محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرنگرانی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نیپبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے خلاف ایکشن لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شاہرات پر ناکہ بندی کرکیتین روز میں دوران انسپکشن 15 گاڑیاں بند اور سلنڈرز ضبط کرکے سول ڈیفنس کے حوالے کردیئے۔انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال نہیں کرنے دیں گے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔\378