موچکو پولیس کی مختلف کارروائیاں ،3 ملزمان گرفتار، چھالیہ ، گٹکاماوا سیگریٹ برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) موچکو پولیس نے تین مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چھالیہ ،گٹکاماوااور سیگریٹ اسمگلنگ میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چھالیہ،سگریٹ اور گٹکا ماوابرآمد کرلیا۔اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پہلی کارروائی میں پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پرچیکنگ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیورمحمد نصیر ولد عبد الستار کو گرفتار کرکے اس کے ٹرک نمبر TTB-814سے 340عدد سیمنٹ کے کٹے برآمدکیے جس میں193عدد سیمنٹ کے کٹے تھے جبکہ باقی 147عدد سیمنٹ کے کٹوں میں3001کلو گرام چھالیہ برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے مشرف کالونی ہاکس بے روڈ سیکٹر اے 10میں واقع مکان پر چھاپہ مارکرملزم محمد خان ولد محمد اشرف خان کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے انڈین گٹکے 780 پیکٹ حبیبی ،40پیکٹ سفینہ ،10پیکٹ جے ایم گٹکا،51 پیکٹ آداب ،29 ڈنڈے سیگریٹ اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

تیسری کارروائی میں موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران حب ریور روڈ لکی چورنگی پر حب چوکی سے آنے والی کار سے ایک ملزم برات خان ولد محمد میر کوگرفتارکرکے اس کی کار سے 62عدد بورے گٹکا ماوا برآمدکرکے زیر استعمال کار نمبر ARJ-651کو بھی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :