جنوبی وزیرستان کے 6 سالہ سفیان محسود کاکارنامہ، ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سفیان محسود اب 4 عالمی ریکارڈز کے حامل کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں، رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2025 18:50

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گینیز ورلڈ میں 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا ورلڈ ریکار بنایا گیا تھا تاہم پشاور کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے شاندار انداز میں 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کیے اور گینیز ورلڈ ریکارڈز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سفیان محسود اس نئے ریکارڈ کے ساتھ اب 4 عالمی ریکارڈز کے حامل کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔سفیان محسود اس سے قبل بھارت کے 2 گینیز ورلڈ ریکارڈز سمیت 3 ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں ۔