پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہیں تاکہ وہ عوام کی جان مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہوسکیں ،صوبائی وزیر خزانہ

اتوار 13 جولائی 2025 19:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہیں تاکہ وہ عوام کی جان مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران پولیس تھانہ اور پولیس لائن کے دورے کے موقع پر مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ایس پی خاران عبداللہ احسان ڈی ایس پی گل محمد گرگناڈی ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ خاران محمد قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے پولیس کے ریکارڈ چیک کئیے اور تھانہ کے عملہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں جبکہ جوڈیشل لاکپ میں قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور جیل میں ان کی بنیادی سہولیات اور ضروریات کا جائزہ لیا، اس موقع پر قیدیوں کے درخواست پر شدید گرمی کے موسم میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر کولر۔

(جاری ہے)

پنکھے اور دیگر ضروری سامان میہا کرنے کی ہدایت جاری کی صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے پولیس تھانہ کے عمارات کا بھی جائزہ لیا اور مزید عمارات تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خاران پولیس کے لئے دیگر حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خاران پولیس کے جوان جوکہ اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتر نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ پولیس کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے گشت کو بڑھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں اس سلسلے میں جتنی ممکن ہوسکے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی جائے گی تاکہ پولیس بخوبی اپنے خدمات اور فرائض بہتر طور پر سرانجام دے سکیں۔\378