گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مولانا فضل الرحمان کا پرویز خٹک کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 13 جولائی 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوشہرہ میں وزیراعظم کے مشیر و سابق وزیراعلی پرویز خٹک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلند درجات کےلیے دعا کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملاقات کے دوران انہوں نے صوبائی سیاسی معاملات اور ضم شدہ اضلاع کے معاملات پر گفتگو کی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صوبہ کی اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ضم شدہ اضلاع میں بدامنی، وہاں کے مسائل کے حل کےلیے وزیراعظم کی جانب سے قائم کمیٹی اور اس مسئلہ پر قبائل کی تشویش پر بھی غور کیا گیا۔