چشتیاں ،غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر

پیر 14 جولائی 2025 13:15

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ کرنے والی دکان کے خلاف کارروائی ایف آئی آر درج کر کے ملزم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ویژن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور محترم زعیم نواز اور ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد سندھو کی جانب سے ایل پی جی کی غیرقانونی ڈیکینٹنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں، کاروائیاں کی گئیں۔ ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم کو مختلف تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378