ایرانی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار

پیر 14 جولائی 2025 14:14

ایرانی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) ایرانی وزیر داخلہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے دورہ ایران کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یقیناً آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔