پاکستان مسلم لیگ (ن) ملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی پہچا ن بن چکی ہے، ملک مبین بشیر

پیر 14 جولائی 2025 15:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) مسلم لیگ ن یو تھ و نگ ضلع سرگودہا کےنائب صدر ملک مبین بشیر ا عوا ن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ فکر اور عوامی خد مت کے مشن کی تحریک ہے ہما ر ی جماعت ملک میں تعمیر وترقی، خوشحالی اور بہتر نظا م کی پہچا ن بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ریکارڈ ترقیاتی منصو بوں اور عوامی فلاح و بہبو د کے لیے اقدا ما ت سے خود کو ناقابل تسخیر عوامی طاقت بنا یا ہے مسلم لیگ ن کی اعلی کا ر کر د گی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں۔