اے وی ایل سی کی مختلف کارروائیاں،12 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکلیں،کار، اسلحہ، جعلی نمبر پلیٹس برآمد

پیر 14 جولائی 2025 15:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی ) کے لیاری ، کیماڑی ، سٹی ، بلدیہ ،اورنگی ،شاہ فیصل اور گلشن ڈویژنز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے کاریں اورمو ٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث 12مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے8 موٹر سائیکلیں، اسلحہ، جعلی نمبر پلیٹس اور ایک کاربرآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان اے وی ایل سی، سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم ، امجد ، ساکب ، زبیر ، عمران ، محمد علی ، راشد ، فہد ، فرقان احمد عباسی ، ظفر ، قدیراورشاہ زیب شامل ہیں۔اے وی ایل سی نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے اور توقع ہے کہ مزید انکشافات اور برآمدگیاں عمل میں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :