جیکب آباد ، پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مقابلہ، ڈاکو مچھو بنگلانی گینگ کا اہم کارندہ ہلاک

پیر 14 جولائی 2025 17:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) جیکب آباد میں پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا، پولیس ترجمان کے مطابق تحصیل ٹھل کے علاقہ باگڑ لاڑو کے مقام پر جرائم پیشہ افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدنام زمانہ، سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو مچھو گینگ کا اہم کارندہ اللہ بخش عرف الابو بنگلانی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم دہشت گردی، قتل، پولیس مقابلوں، اغوا، ڈکیتی سمیت 20 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں ناکابندی کردی ہے۔واضع رہے کہ ہلاک ملزم کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کرنے کیلئے جیکب آباد پولیس کی جانب سے حکومت سندھ کو سفارش کی گئی تھی۔\378