
ویوو نے بہترین ڈیزائن اور جدید فیچرز کاحامل موبائلX200 FE پاکستان میں متعارف کروادیا
ویوونے X سیریز کا پہلا کمپیکٹ ٹیلی فوٹو فلیگ شپ FE X200 پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے، جوانڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغازہے جہاں صارفین کو کمپیکٹ فونز میں بھی فلیگ شپ لیول کی کارکردگی ملے گی
پیر 14 جولائی 2025 16:54

ویوو FE X200 میں ZEISS کا 100xٹیلی فوٹو زوم موجود ہے جو اعلیٰ معیار کے آپٹکس، انٹیلیجنٹ اے آئی، اور مختلف شوٹنگ موڈز کو ایک ساتھ جوڑتا ہے تاکہ عام صارفین سے لے کر پروفیشنل فوٹوگرافرز تک ہر کوئی اس سے مستفید ہو سکے۔ اس میں شامل نئے اسٹیج موڈکے ذریعے متحرک لائیو مناظر کو حقیقت کے قریب تر انداز میں عکس بند کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
FE X200 میں پورٹریٹ فوٹوگرافی کے لیے مکمل ملٹی فوکل پورٹریٹ خصوصیات موجود ہیں، جبکہ لائیو فوٹوفارمیٹ کی شمولیت سے آئی فون کی لائیو فوٹوزکے ساتھ مطابقت ممکن ہوئی ہے۔ZEISS کے صدی پُرانے لینس اسٹائلز کو سات کلاسک بوکے ایفیکٹس اور سینیمیٹک فلئیر رینڈرنگ کے ذریعے دوبارہ سے شامل کیا گیا ہے۔یہ موبائل سٹریٹ فوٹوگرافی موڈکی خوبصورتی کو اُس کی حقیقی حالت میں محفوظ کرتا ہے۔ اسکرین بند ہوتے ہوئے ''Volume Down'' بٹن کو دو بار دبانے سے کیمرہ فوراً سٹریٹ فوٹوگرافی موڈمیں فعال ہو جاتاہے۔
اس کے علاوہ FE X200 میںAI Image Studioجیسے فیچر شامل کیے گئے ہیں، جس میں AI Magic Move، AI Image ExpanderاورAI Reflection Eraseجیسی نئی خصوصیات شامل ہیں، جو آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کوبہترین بناتے ہیں۔
ویوو FE X200 ایک سلِم ڈیزائن میں شاندار کارکردگی پیش کرتا ہے۔اس میں موجود 6500 mAh بلیو والٹ بیٹری اور 90Wفلیش چارج ٹیکنالوجی کے ساتھ، صارفین کو طویل مدتی بیٹری لائف اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت ملتی ہے۔ مکمل چارج کے بعد یہ فون تقریباً 9.5 گھنٹے گیم پلے، 25.4 گھنٹے یوٹیوب ویڈیوز اور 44.9 گھنٹے وائس کالز فراہم کرتا ہے۔
اس موبائل میں موجودMediaTek Dimensity 9300+ فلیگ شپ چپ سیٹ کی بدولت یہ آسانی سے ملٹی ٹاسکنگ اور بڑی فائلز کو آسانی سے لوڈکرسکتاہے۔ دیگر خصوصیات میں سٹیریو ڈوئل اسپیکرز،ملٹی سنیریواین ایف سی اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول شامل ہے۔
ویوو FE X200 نیلے اور کالے رنگوں میں دستیاب ہے۔ ایرو اسپیس گریڈ ایلومینیم سے تیار کردہ فریم مضبوطی اور ہلکے وزن کا امتزاج فراہم کرتا ہے۔ جبکہIP68 اور IP69 واٹر و ڈسٹ ریزسٹنس، ٹرپل پروٹیکشن ایس جی ایس اور ملٹری گریڈ سرٹیفیکیشن کے ساتھ یہ فون بیرونی سرگرمیوں اور روزمرہ کے استعمال کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے۔
ویوو FE X200 پاکستان بھر میں 512GB اسٹوریج ویریئنٹ میں 219,999 روپے میں دستیاب ہوگا۔ صارفین 15 جولائی سے پری آرڈر کر سکتے ہیں، جبکہ 22 جولائی سے باضابطہ فروخت کا آغاز ہوگا۔اس موبائل کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی، 15 دن کی فری ریپلیسمنٹ پالیسی، اور ایکسیسریز کے لیے 6 ماہ کی وارنٹی شامل ہے۔ ڈیوائس PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہے۔اس کے علاوہ، زونگ فورجی صارفین Slot 1 میں اپنی سم کارڈ ڈال کر 12GB ، یعنی ہر مہینے 2GB، 6 مہینے تک مفت انٹرنیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
جرمنی: 15 مریضوں کے مبینہ قاتل ’’ڈاکٹر ڈیتھ‘‘ کا کیا بنے گا؟
-
منافع خوروں کو کھلا چھوڑیں گے تو قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.