اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر نے کرکٹ گرائونڈ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

پیر 14 جولائی 2025 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)اسلامیہ کالج پشاور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی نے کرکٹ گراونڈز میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا‘ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے تمام کام پر بریفنگ دی‘ اسلامیہ کالج پشاور میں کرکٹ گراؤنڈ لیونگ واک ٹریک اور نئے پچز بنانا اسلامیہ کالج پشاور اس تاریخی درسگاہ نے سپورٹس کے میدانو ں می قابل فخر کھلاڑیوں کو پیدا کیاہے اس موقع پر وائس چانسلر نے وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور ‘صوبائی سپورٹس سیکرٹری‘ڈی جی سپورٹس اور پی اینڈ ڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکریہ ادا کیا ‘ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور ہر سال مختلف کھیلوں میں پاکستان جونیئر کھلاڑی دے رہے ہیں‘ عطا آللہ کی ایتھلیٹکسں جبکہ عماد خلیل کی بھوٹان میں ہونیوالے بیڈمنٹن مقابلوں کے لئے سلیکشن ہوئی۔