انڈونیشیا، ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک

پیر 14 جولائی 2025 23:11

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)انڈونیشیا کے وسطی صوبہ جاوا میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح تقریبا5 بج کر 30 منٹ پر بٹانگ ریجنسی اینڈ سیمارنگ سٹی کو ملانے والی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی 3 مسافر اور2 مال بردار ٹرکوں سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

باتنگ ٹریفک پولیس کے سربراہ احمد زینورروزق نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور ممکنہ طور پر سو گیاتھا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔