دبئی، زیرحراست عبدو روزک، مشروط ضمانت پر رہا

پیر 14 جولائی 2025 23:14

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے حامل نامور گلوکار و سوشل میڈیا سٹار عبدو روزک کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو 2 روز قبل مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدو روزک کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہیں تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق شکایت کی اصل وجہ نامعلوم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کو مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، انہیں سفری پابندیوں کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار کو ضمانت کے بعد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔