ٓجماعت اسلامی کالانگ مارچ پرامن تاریخی اورکامیاب ہوگا، زاہد اختر‘ہدایات پر عمل کرنے پر زور

پیر 14 جولائی 2025 22:00

د کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) نائب جماعت اسلامی بلوچستان صدرسیاسی کمیٹی زاہداختربلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کالانگ مارچ پرامن تاریخی اورکامیاب ہوگالانگ مارچ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے سیکورٹی میڈیاانتظامی سمیت تمام کام تقسیم اوراس پرعمل درآمدشروع ہواکمیٹی کے ذمہ داران وامرائے اضلاع دی گئی ہدایات پرعمل لازمی کریں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے لانگ مارچ روٹ ودیگرانتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑامیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندمولاناعبدالحمیدمنصوری نورالدین غلزئی شریک رہے اجلاس میں کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ روٹ کے تعین کاتعین بلوچستان پنجاب راستے میں استقبالی جلسے سیکورٹی میڈیاخدمت سرکاری معانلات ودیگرامورکے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے ۔

(جاری ہے)

شرکا نے کہا کہ لانگ مارچ اہل بلوچستان کے دلوں کی آوازہے انشا اللہ مسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی لانگ مارچ پرامن ہوگااورقومی اجتماعی مسائل کواجاگراوران کے حل کیلئے ہوگالانگ مارچ کی مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اسلام آباد کے حکمرانوں کوبتائیں گے کہ بلوچستان کے عوام کیوں ناراض اورپریشان ہیں اوران کاحل اسلام آباد کے حکمرانوں کے پاس ہے اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کوپاکستان کاحصہ اوریہاں کے عوام کوانسان وپاکستانی سمجھتے ہوئے معاشی آئینی حقوق دیں ظلم لاقانونیت بدعنوانی بدامنی ختم کریں