خواتین کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر کی پی سی بی کے پوڈکاسٹ کی 65ویں قسط میں شرکت

منگل 15 جولائی 2025 12:04

خواتین کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر  کی پی سی بی کے پوڈکاسٹ کی 65ویں قسط ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) خواتین کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر نے پی سی بی کے پوڈکاسٹ کی 65ویں قسط میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ رافعہ حیدر نے بتایا کہ پی سی بی خواتین کرکٹ کے مختلف پہلوؤں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے مقامی ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھانے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ پی سی بی ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اسی تناظر میں پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سکلز ڈیولپمنٹ اور فٹنس کیمپ کی تفصیلات بھی شیئر کیں جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیکی مہارتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔