بٹگرام انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

منگل 15 جولائی 2025 13:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کی نگرانی میں یونیورسٹی کیمپس بٹگرام کے قریب تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ایم او سٹاف، ریونیو سٹاف، محکمہ ایریگیشن اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران یونیورسٹی کیمپس بٹگرام کے قریب غیر قانونی تعمیرات/ تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :