کراچی‘ ماڑی پور میں گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور دو بچے شامل‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 15 جولائی 2025 13:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)کراچی میں ماڑی پور گدھا گاڑی چوک کے قریب گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مرد، خاتون اور 2 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔