بحری جہازایٹرنیٹی سی کا محفوظ عملہ سعودی عرب پہنچ گیا

منگل 15 جولائی 2025 14:57

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)یونانی مال بردار بحری جہازایٹرنیٹی سی" کے عملے کے وہ افراد جو 8 جولائی کو حوثیوں کے حملے کے بعد جہاز کے غرق ہونے کے نتیجے میں بچ گئے تھے، سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ جہاز یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ڈوبا تھا۔جہاز پر تقریبا 25 افراد سوار تھے۔ یورپی مشنایسپیڈس نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ عملے کے تقریبا 15 افراد لاپتہ ہیں، جب کہ چار ممکنہ ہلاک شدگان بھی انہی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔