پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ انصاف 17 جولائی کو منایا جائے گا

منگل 15 جولائی 2025 15:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ انصاف 17 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد انصاف کے مضبوط نظام کی نشاندہی کرنا اور متاثرین کے حقوق کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم انصاف کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں دنیا کی توجہ انصاف کی فراہمی حائل رکاوٹوں کی جانب دلائی جائے گی اور عام آدمی کو عالمی یوم انصاف کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں ہونے والے ناانصافی یا دیر سے انصاف فراہمی کے معاملات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔