نارنگ شہر اور سینکڑوں دیہات کا واحد دیہی مرکز صحت اندھیرے میں ڈوب گیا

بنیادی ادویات سمیت ایمرجنسی ادویات ختم مریض رل گئے،سٹاف موجود مگر ادویات موجود نہیں،اہل علاقہ کا احتجاج

منگل 15 جولائی 2025 15:25

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)نارنگ شہر اور سینکڑوں دیہات کا واحد دیہی مرکز صحت اندھیرے میں ڈوب گیا، بنیادی ادویات سمیت ایمرجنسی ادویات ختم مریض رل گئے ڈاکٹرز سٹاف موجود مگر ادویات نہ ہونے سے وہ بھی بے بسی کی تصویر بن گئے اہل علاقہ کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق نارنگ شہر اور ارد گرد کے سینکڑوں دیہات کا واحد دیہی مرکز صحت نارنگ میں ایمرجنسی ادویات سمیت بنیادی ادویات بھی ختم ہو چکی ہیں بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر کے لئے تیل تک میسر نہیں ڈاکٹرز نرسنگ دیگر سٹاف موجود ہونے کے باوجود وہ بھی ادویات کے فقدان کی وجہ سے بے بس دیکھائی دے رہے ہیں اورایمرجنسی کے لئے بھی عام دوائی ڈکلوران ٹیکہ سرنج دیگر اشیا ادویات بازار سے منگوانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا تھا حکومت سیاسی نمائندے ملازمین پر چڑھائی کر دیتے ہیں کہ وہ فرائض منصبی درست نہیں ادا کر رہے سارا ملبہ ان پر ڈال دیا جاتا ہے مگر تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھا جائے کہ کیا انھیں مطلوبہ فنڈز دئیے جا رہے ہیں کہ نہیں انھوں نے دیہی مرکز صحت نارنگ کی حالت زار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سمیت مقامی سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ادویات سمیت دیگر اشیا کی فراہمی کوممکن بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :