گردشی قرضہ نعروں اور ٹوپی ایک سر سے دوسرے سرپر رکھنے سے ختم نہیں ہوگا‘ خادم حسین

ناقص نظام کا سار ا بوجھ صارفین کے کندھوں پر ہے‘ رکن بورڈ آف ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹکمپنی

منگل 15 جولائی 2025 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)فائونڈرز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی کا گردشی قرضہ نعروں اور ٹوپی ایک سر سے دوسرے سرپر رکھنے سے ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے ،تقسیم کار نظام کی خامیوں کو درست کرنا اور گرڈ کی بے ضابطگیوں کو دور کرنا نہ تو مالی چالاکیوں سے ممکن ہے اور نہ ہی جبری قیمتوں کے ذریعے اس کا پائیدار حل نکالا جا سکتاہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ توانائی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے ایک ایسی مضبوط اور باصلاحیت ٹیم کی ضرورت ہے جو قلیل مدتی سیاسی دبا ئوسے آزاد ہو اور بجلی، گیس اور پٹرولیم کے تقاضوں کو متوازن کرتے ہوئے ایک جامع توانائی حکمت عملی کی قیادت کرے اوراگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان ایک ایسے دائرے میں پھنسا رہے گا جس میں قرض، ناکامی اور مایوسی کا راج ہو گا اور ہر بار اس کی قیمت عام صارفین ہی ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں اور توانائی کے ناقص نظام کا سار ا بوجھ صارفین کے کندھوں پر ہے جس کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ایساحقیقی حل فراہم کرے جو عام صارفین کا بوجھ کم کرے تاکہ انہیں بھی سکھ کا سانس آ سکے۔