کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھکر کا پولیس مقابلہ ، 17 سے زائد سنگین وارداتوں کا اشتہاری ملزم ہلاک

منگل 15 جولائی 2025 16:08

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھکر کا پولیس مقابلہ میں 17 سے زائد سنگین واردات کا اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق خطرناک ڈکیت اقدام قتل ڈکیتی ،راہزنی ،بھتہ خوری چوری ، اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں شامل تھا جو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔سی سی ڈی بھکر پولیس مجرمان اشتہاری و بدرویہ گان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کلورکوٹ کے علاقے فریدہ باغ میں موجود تھے کہ ناکہ بندی کے دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی ملزمان نے رکنے کی بجائےسی سی ڈی پولیس کے ملزمان پر فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر باغ کیطرف بھاگ گئے پولیس نے قدرتی آڑ کا استعمال کرتے ہوئےحفاظت حق خود اختیاری کے تحت اپنی جان بچاتے ہوئے اکا دکا ہوائی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسکی شناخت محمد آصف ولدمحمد اسلم پٹھان سکنہ نور اشرف والا تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر معلوم ہوا۔

(جاری ہے)

ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو 17 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ زخمی ڈکیت کو بسواری سرکاری گاڑی فل فور THQ ہسپتال کلورکوٹ لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےۓجاں بحق ہو گیا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآ ہوا،بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ناکہ بندیاں کرادی گئی ہیں۔\378