کراچی: چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق منگھوپیر میں کار میں چھپا کر چھالیہ کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کار میں چھالیہ اسمگل کر کے لارہا تھا، ملزم کا ارادہ اس چھالیہ کو شہر میں سپلائی کرنا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم سے بوروں میں موجود 150 کلو چھالیہ، کار اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :