موبائل فون کے بے جا استعمال سے بینائی متاثر ہو سکتی ہے، ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی

منگل 15 جولائی 2025 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پاکستان میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے لوگوں کے کمر اور گردن کے مہروں میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی پر بھی برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصاً چھوٹے بچوں کے لیے موبائل کا استعمال خطرناک ہے اکثر مائیں بچوں کو موبائل فون دے کر کام کاج میں مصروف ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے بچوں کی آنکھوں اور گردن کے مہروں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا ہے کہ مائیں چھوٹے بچوں کو موبائل فون دے دیتی ہیں جس کی وجہ سے بچے گردن جھکا کر موبائل فون کو دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پاس اکثر بچے گردن کے مہروں کے درد اور آنکھوں کی بینائی کم ہونے کی شکایات کے آتے ہیں اس کی بڑی وجہ موبائل فون کا بے جا استعمال ہے ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ موبائل فون کے استعمال کے لیے ایک وقت مقرر کریں، موبائل فون کا استعمال خصوصا بچوں کے لیے انتہائی مہلک ہے اور مستقبل قریب میں بچوں کی بڑی تعداد کمر دردداورگردن کے مہروں اور آنکھوں کی بینائی کے شکار ہو سکتے ہیں۔