وفاقی حکومت کا 35 نئی ادویات پاکستان میں بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

نئی ادویات کی قیمتوں کا تعین کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیاہے،ذرائع

منگل 15 جولائی 2025 16:35

وفاقی حکومت کا 35 نئی ادویات پاکستان میں بھی متعارف کرانے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)وفاقی حکومت نے جدید فارمولے والی 35 نئی ادویات پاکستان میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ادویات کی قیمتوں اور رجسٹریشن کا معاملہ 2 سال سے التوا کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق نئی ادویات کی قیمتوں کا تعین کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا، قیمتوں کا تعین وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان میں کینسر ، بلڈ پریشر، گردے، پراسٹیٹ ، شوگر اور دل کی جدید ادویات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی بیماریوں سے بچا کی دنیا میں متعارف نئی ویکسینز بھی شامل ہیں، وفاقی کابینہ کے جانب سے 35 نئی ادویات کی قیمتیں کل مقرر ہونے کا امکان ہے۔ قیمتیں مقرر ہونے کے بعد 35 نئی ادویات پاکستان میں تیار یا درآمد ہوسکیں گی۔ذرائع نے کہاکہ قیمتیں مقرر نہ ہونے کی وجہ سے طلب کے باوجود نئی ادویات کی دستیاب نہیں تھیں، نئی ادویات کی قیمتیں لازمی کٹیگری کیتحت حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔