ڈ پٹی کمشنر ننکانہ کا رورل ہیلتھ سینٹر بڑا گھر کا دورہ ،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری میڈیسن کی دستیابی کا جائزہ لیا

منگل 15 جولائی 2025 17:54

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا رورل ہیلتھ سنٹر بڑا گھر اوربنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے دوران وزٹ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ، میڈیسن کی دستیابی و ریکارڈ، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران ہسپتالوں میں جاری تزئین و آرائش کا جائزہ ، تعمیراتی میٹریل کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا۔نو تعینات سی او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر مریضون کو علاج معالجے کی سہولیات سمیت زیر تعمیر بلڈنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی سی نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین ، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ڈی سی نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں ، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈز میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ہسپتال کے تمام واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن کا نظام فعال کیا جائے۔ \378