محکمہ ریلوے کا 11ٹرینیں پرائیویٹائز کرنیکا فیصلہ

ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈ 12اگست کو کھولی جائے گی

منگل 15 جولائی 2025 21:18

محکمہ ریلوے کا 11ٹرینیں پرائیویٹائز کرنیکا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)محکمہ ریلوے نے 11ٹرین پرائیویٹائزکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کی کوششیں شروع کر دیں ، محکمہ ریلوے نے اپنی 11ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا اشتہار جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈ 12اگست کو کھولی جائے گی۔ترجمان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلوے نے بہترسفری سہولیات اورریونیو میں اضافے کیلئے ٹرینیوں کو پرائیویٹائزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اشتہار میں جن ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہائوالدین زکریا ایکسپریس، سبک خرام، تھل ایکسپریس، راول ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی 11ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن صرف 2کمپنیوں نے ایک ہی ٹرین شالیمار لینے کے لیے بڈز جمع کروائے تھے جبکہ 10ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے ریلوے کو اپنی بڈ جمع نہیں کروائی تھی۔