سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے دفاتر کے چکرلگانے کی ضرورت نہیں ، چیئرمین پی آئی ٹی بورڈ

منگل 15 جولائی 2025 21:38

سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے  دفاتر کے چکرلگانے کی ضرورت نہیں ، چیئرمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پنجاب جاب پورٹل پر 168 رجسٹرڈ سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں کیلئے18 لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد اپنی پروفائل بنا چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد آن لائن ملازمتیں پوسٹ کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اب امیدوارں کو سرکاری ملازمتوں کے حصول کیلئے مختلف محکموں کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔

امیدوار گھر بیٹھے اپنی تعلیمی قابلیت اور مہارت کے مطابق موزوں آسامیوں کو سرچ فلٹرز کی مدد سے تلاش کر کے بآسانی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر پورٹل پر متعلقہ محکموں کے رابطہ نمبرز اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :