Live Updates

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی رہائی کے لیے جاری تحریک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے متحرک

منگل 15 جولائی 2025 22:53

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں قائد حزب اختلاف،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی رہائی کے لیے جاری تحریک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے متحرک،عوامی رابطہ مہم پر جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا پہنچ گئے،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے ہٹیاں بالا میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سید زیشان حیدر کاظمی کے ہمراہ پی ٹی آئی جہلم ویلی کے عہدیداران،کارکنان سے ملاقاتیں کیں ،حال ہی میں وفات پانے والے کارکنان و دیگر کے گھروں میں جا کر تعزیت،دعائے مغفرت کی،اس موقع پر پی ٹی آئی مجلس عاملہ کے رکن تصویر نقوی، سٹی چیف آرگنائزر وقار شیخ، ایڈووکیٹ شاہد ہمدانی، یوتھ رہنما عامر روشن اعوان، آئی ایس ایف رہنما حمزہ میر، سٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر اعوان، خاور رزاق عباسی، شفاقت خان، مقصود ہمدانی، شجاعت ہمدانی، عدنان خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ 26 جولائی کو مظفرآباد میں پی ٹی آئی ڈویژنل سطح کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں عمران خان کی رہائی کے لیے جاری احتجاجی تحریک کے آئندہ مرحلوں کی جامع حکمت عملی طے کی جائے گی،عمران خان گزشتہ دو سال سے بے گناہی کی حالت میں قید ہیں،ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے کشمیری عوام انہیں اپنا نجات دہندہ اور اُمید کی آخری کرن سمجھتے ہیں، ایک باوقار، خودمختار اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے،عمران خان کی قیادت میں یہی پاکستان اب ابھرنے جا رہا ہے، ظلم و جبر کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا، تبدیلی کی گھڑی قریب ہے،کارکنان پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جہدوجہد تیز کریں ،ان شاء اللہ جلد عمران خان دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات