الیکشن کمیشن نے این اے 175 ڈیرہ غازی خان سے آزاد رکن جمشید احمد دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا

منگل 15 جولائی 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے این اے 175 ڈیرہ غازی خان سے آزاد رکن جمشید احمد دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری فیصلہ کے مطابق 27 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی تعلیمی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق جمشید احمد ولد سلطان محمود کے نام سے ریکارڈ میں کوئی تفصیل موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ مظفر گڑھ موضع جیسن وائن میں 194 کنال 19 مرلہ کی جائیداد جو 2021ء میں چار کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدی گئی، کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا۔ ان شواہد کی روشنی میں جمشید احمد دستی کو آئین کے آرٹیکل 62 ون کی ذیلی شق ڈی اور ایف اور آرٹیکل 63 ون کی ذیلی شق پی اور انتخابی قانون 2017ء کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے یہ نشست خالی قرار دی گئی ہے۔